15 اپریل 2013 - 19:30
شام ميں عام معافي کا اعلان

شام کے صدر بشار اسد نے عوامي مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ايک عام معافي کا فرمان جاري کيا ہے

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو ان سبھي افراد کو جنھوں نے جرائم کا ارتکاب کيا تھا اور جيلوں ميں بند ہيں،  عام معافي دے دي ہے ليکن عام معافي ان لوگوں کو شامل نہيں ہوگي جو لوگوں کے قتل اور منشيات کي اسمگلنک ميں ملوث رہے ہيں –شام کے صدر بشاراسد کي طرف سے عام معافي کے اعلان کي شق نمبر ايک ميں کہا گيا ہے کہ جن لوگوں کو پھانسي کي سزا سنائي گئي تھي ان کي سزا اب عمر قيد ميں تبديل ہوجائے گي اور اسي طرح جن کو عمر قيد کي سزا دي گئي تھي ان کي سزا کم کرکے بيس سال کردي جائے گي –شام کے صدر نے پچھلے مہينوں کے دوران ملک کے بحران کو پرامن طريقے سے حل کرنے کے لئے کئي بار عام معافي کا اعلان کيا ہے –شام کے صدر نے اپنے اس فرمان ميں کہا ہے کہ عام معافي کے اعلان کا مطلب يہ ہے کہ  حکومت ان لوگوں کو گلے لگانے کو تيار ہے جو اپنے ہتھيار زمين پر رکھ ديں گے اور باعزت زندگي گذارنے پر راضي ہوجائيں گے.

.....

/169